سال 2021 میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 54 پیسے تک اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے 3 روپے 54 پیسے تک اضافے کی منظوری دی۔

پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 111.90 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 116.07 روپے، لائٹ ڈیزل 79.23 روپے اور مٹی کا تیل 80.19 روپے کا ہوگیا۔